4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:31
امریکا: قبل از وقت ووٹنگ، 34 ریاستوں میں27ملین افرادنے ووٹ ڈالدیئے
جیو نیوز - واشنگٹن …امریکا میں قبل از وقت ووٹنگ کے دوران اب تک 34 ریاستوں میں دو کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدارتی انتخابات کے لئے قبل از وقت ووٹنگ کا سلسلہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی شام 5 بجے تک جاری رہیگا۔کولوراڈو،فلوریڈا،آئیوا،نیواڈا،نارتھ کیرولینا اور اوہائیو سمیت 34 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ ہوئی جس میں 27 ملین سے زائد افراد نے ای میل کے ذریعے ازخود ووٹ ڈالے۔ اخبار کے مطابق ووٹوں کی گنتی منگل کو کی جائے گی۔ڈیموکریٹک پارٹی کے مطابق عدالت نے فلوریڈا کے علاقے اورنج میں قبل از وقت ووٹنگ کے لئے مزید 4 گھنٹے بڑھا دیئے ہیں۔