تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:33

بحرین میں 5 بم دھماکے، 2 افراد ہلاک، ایک زخمی

جیو نیوز - منامہ … خلیجی ریاست بحرین میں آج صبح 5 بم دھماکوں میں 2 ایشیائی باشندے جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔ دارالحکومت منامہ کے ضلعی پولیس چیف نے بتایا کہ مصروف شاہراہ پر واقع القضیبیہ اور العدلیہ کے علاقوں میں 5 زور دار دھماکے ہوئے۔ پولیس چیف کے مطابق یہ دھماکے دیسی ساختہ بموں سے کئے گئے جن میں 2ایشیائی باشندے جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ بحرینی انتظامیہ نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ بحرین پچھلے ڈیڑھ سال سے اندرونی شورش کا شکار چلا آ رہا ہے تاہم خلیجی ممالک کی مداخلت کے باعث حکومت کے خلاف شورش کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.