5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:31
سعودی شہر شرورہ میں مسلح افراد کا حملہ، 2 سرحدی محافظ جاں بحق
جیو نیوز - ریاض … سعودی عرب کے جنوبی شہر شرورہ میں مسلح افراد کے حملے میں 2 سرحدی محافظ جاں بحق ہوگئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق 10 مسلح افراد نے یمن کی سرحد کے قریب سعودی محافظوں پر حملہ کیا جس میں دو محافظ جاں بحق ہوگئے۔ ان حملہ آوروں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اس سے قبل دہشت گردی کے الزامات میں جیل میں قید رہے تھے۔ اس سے پہلے ماضی میں کئی مرتبہ سعودی عرب کے بارڈر گارڈز کی اسمگلروں سے یمن کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ مذکورہ سرحد سے اسلحہ، منشیات سمیت انسانی اسمگلنگ بھی ہوتی رہتی ہے۔