تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:16

بشار الاسد نے ملک چھوڑنے پر محفوظ راستے کی برطانوی پیشکش مسترد کردی

جیو نیوز - دمشق … شامی صدر بشار الاسد نے ملک چھوڑنے پر محفوظ راستہ دینے کی برطانوی پیش کش مسترد کردی، ان کا کہنا ہے کہ شام میں ہی جیوں گا اور مروں گا۔ رواں ہفتے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے دورہ سعوی عرب کے موقع پر بشار الاسد کو ملک چھوڑنے پر محفوظ راستہ فرہم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ روس کے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے صدر بشار الاسد نے کہا کہ وہ کوئی کٹھ پتلی نہیں ہیں، وہ شامی ہیں اور وہ شام میں ہی جئیں گے اور مریں گے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شام میں غیر ملکی مداخلت کے عالمی سطح پر برے نتائج برآمد ہوں گے اور اس سے علاقائی استحکام پر بھی اثر پڑے گا۔ انہوں کہا کہ اگر مداخلت ہوئی تو نقصان اتنا زیادہ ہوگا کہ دنیا اس کا ازالہ نہیں کر سکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.