تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:20

ایٹمی تنازع کا حل، ایران کی امریکا کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش

جیو نیوز - تہران … ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے ایٹمی تنازع حل کرنے کیلئے امریکا کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کردی۔ انہوں نے یہ پیش کش انڈونیشیا کے تفریحی مقام بالی میں پریس کانفرنس کے دوران کی۔ محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ایٹمی تنازع حل کرنے کیلئے امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست بات چیت ہونی چاہئے۔ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تمام رکن ممالک اور سلامتی کونسل کے 5 مستقل ممالک کا کہنا ہے کہ ایران کو امریکا کے ساتھ براہ راست بات چیت کے ذریعے تنازع حل کرنا چاہئے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو سیاست زدہ کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.