9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:56
کینیڈا کے انڈسٹریل پلانٹ میں دھماکا، 2 افراد ہلاک 19 زخمی
جیو نیوز - مونٹریال…کینیڈا کے انڈسٹریل پلانٹ میں دھماکے سے آگ لگ گئی ، 2 افراد ہلاک 19 زخمی ہوئے۔مونٹریال کے قریب مینوفیکچرنگ پلانٹ میں یہ واقعہ پیش آیا، دھماکے کی آواز کئی میل تک سنی گئی ، آگ اور دھوئیں کے بادل بھی کئی کلومیٹر دور تک دکھائی دئیے، دو افراد کی لاشیں ملبے سے برآمد کرلی گئیں، 50 فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، 19 زخمیوں کو مونٹریال اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق دھماکاکی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔