9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:56
ایبٹ آبادآپریشن ،نیول سیل ٹیم کے 7ممبران کو راز افشاکرنے پر سزا
جیو نیوز - واشنگٹن…ایبٹ آباد آپریشن میں حصہ لینے والے امریکی اہل کارسمیت خفیہ نیوی سیل ٹیم کے7 ممبران کورازافشاکرنے پرسزا دے دی گئی۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی خفیہ نیوی سیل ٹیم کے سات ممبران کو راز فاش کرنے کے الزام میں سزا دے دی گئی ہے۔ اِن اہلکاروں میں ایبٹ آباد آپریشن میں حصہ لینے والا ایک نیوی اہلکار بھی شامل ہے۔ امریکی افسر کا کہنا تھا کہ ان اہلکاروں نے یہ خفیہ معلومات وڈیو گیمز بنانے والے کو فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ مزید چار نیوی اہلکاروں سے اسی طرح کے ملتے جلتے الزامات کے تحت تفتیش جاری ہے۔