تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:57

ڈرون گرانے کی ایرانی کوشش کے باوجود نگرانی جاری رکھیں گے، پینٹاگان

جیو نیوز - واشنگٹن … امریکی وزارت دفاع نے کہاہے کہ ایران کی جانب سے ڈرون گرائے جانے کی کوشش کے باوجود علاقے کی نگرانی کا عمل جاری رکھیں گے۔ پینٹاگان کے ترجمان جارج لٹل نے دعویٰ کیا ہے کہ یکم نومبر کو خلیج کی نگرانی کرنے والے ڈرون پر 2 ایرانی جنگی طیاروں نے بین الاقوامی فضائی حدود میں فائرنگ کی تھی، تاہم واقعے کے باوجود خلیج کی نگرانی جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ڈرون کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور وہ بحفاظت واپس اپنے اڈے پر پہنچ گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.