9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:20
افغان حکومت طالبان سے براہ راست بات چیت میں ناکام
جیو نیوز - کابل … افغانستان کے ایک اہم عہدے دار کا کہنا ہے کہ افغان حکومت طالبان کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے میں ناکام رہی ہے، 2014ء سے پہلے امن عمل میں کسی نمایاں پیشرفت کا امکان نہیں ہے۔ مفاہمتی عمل میں شامل افغان حکومت کے اہم عہدے دار نے بتایا کہ 2014ء میں زیادہ تر اتحادی فوجی افغانستان سے چلے جائیں گے، اس سے پہلے امن کوششوں میں کسی بریک تھرو کی امید نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان اِدھر اْدھر رابطے تو ہوئے ہیں لیکن افغانستان یا کسی اور ملک میں براہ راست بات چیت نہیں ہوئی ہے۔