تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:18

امریکی سفیر کرس اسٹیون نے ڈپلومیسی کیلئے جان دی ہے، ہلیری کلنٹن

جیو نیوز - واشگٹن … امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے لیبیا میں ہلاک ہونے والے امریکی سفیر کرس اسٹیون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے ہیرو ہیں جنہوں نے ڈپلومیسی کیلئے جان دی ہے۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ اور پینٹاگون کے سفارتی عملے پر اعلیٰ خطرے کے سیکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں، تاکہ بہتری کا تعین کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا غیر مستحکم علاقوں میں سفارتکاری بہت خطرناک ہے اور اسٹیون نے اپنے ملک کیلئے رضا کارانہ طور پر یہ کام کیا ہے۔ ہلیری کا کہناتھا کہ مکمل سیکیورٹی کیلئے ہر دہشت گرد حملے کو نہیں روک سکتے اور ملازمین بینکرز میں بیٹھ کر کام نہیں کرسکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.