تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 21:38

سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس مستعفی ہوگئے

جیو نیوز - واشنگٹن. . . .سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس نے جنسی بے راہ رو ی کے اعتراف کے بعد استعفیٰ دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ پیٹریاس نے اپنے پیغا م میں کہا کہ وہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنسی تعلقات رکھنے کافیصلہ انتہائی غلط تھا۔ایک شوہراورایک آرگنائزیشن لیڈرکی حیثیت سے یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔37 برس سے شادی شدہ ہوں ،ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔حکام کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے ڈیوڈ پیٹریاس کا استعفیٰ قبول کرلیاہے۔صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ڈیوڈپیٹریاس نے کئی دہائیوں تک امریکا کی خدمت کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.