10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:17
ترکی:فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے 17 فوجی ہلاک
جیو نیوز - انقرہ…شمال مشرقی ترکی میں موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹرپہاڑیوں سے ٹکرایا۔حادثہ میں 17 فوجی ہلاک ہو گئے۔ترکی کے علاقے دیارباقر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ ترکی کا سکوراسکائیSikorsky ہیلی کاپٹر،ہیریکول کی پہاڑیوں سے ٹکرا یا جس سے 17 فوجی ہلاک ہو گئے۔علاقے کے گورنر کے مطابق خراب موسم حادثہ کی وجہ بنا۔ ہلاک ہونے والے فوجی Gendarmerie Special Forces کے ارکان تھے۔