10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:37
شام :فوجی آفیسر کلب پر2کاربم حملے، 20 فوجی ہلاک
جیو نیوز - دمشق…شام میں فوجی آفیسر کلب پردو کاربم حملوں میں 20 فوجی ہلاک ہو گئے۔شام کے شہر درا میں فوجی آفیسرز کلب کے پچھلے حصے میں دو کار دھماکے ہوئے ،جس میں 20 فوجی ہلاک ہو گئے۔ بیروت میں شام کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق دونوں دھماکے کچھ منٹوں کے وقفے سے ہوئے۔ نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی نہیں بتائی گئی ہیں۔