تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:1

عراق نے روس سے 4.2 ارب ڈالر کے اسلحہ کا معاہدہ منسوخ کردیا

جیو نیوز - بغداد … بدعنوانی کے خدشے کی وجہ سے عراق نے روس سے 4.2 ارب ڈالر کے اسلحہ کا معاہدہ منسوخ کردیا۔ عراقی وزیراعظم کے ترجمان علی موسوی نے بغداد میں بتایا کہ جب وزیر اعظم نوری المالکی روس کے دورے سے واپس آئے تو انہیں معاہدے میں بدعنوانی کا شک ہوا، چنانچہ انہوں نے پورے معاہدے کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ علی موسوی نے کہا کہ اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ خاص طور پر کس کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں یا عراق اس سلسلے میں ماسکو سے نئے مذاکرات کرے گا؟۔ انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ معاہدہ روکنے کا حتمی فیصلہ کب کیا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ ایک ماہ قبل اس وقت ہوا تھا جب عراقی وزیر اعظم روس کے دورے پر تھے ، روس امریکا کے بعد عراق کو اسلحہ فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.