10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:1
میانمار: پٹرول ٹرین میں آتشزدگی 25 افراد ہلاک،100 زخمی
جیو نیوز - رنگون …میانمار میں پٹرول کے ٹینک لے جانے والی ٹرینمیں آگ لگ جانے سے 25 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔میانمار میں گزشتہ روز پٹرول ٹینک لے جانے والی کارگو ٹرین کے حادثے میں کم سے کم 25 افراد جھلس کر ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ٹرین منڈالے سے شمالی میانمار جا رہی تھی جب وہ پٹری پر سے اتر کر شعلوں میں گھر گئی۔حادثے کی وجوہات ابھی نامعلوم ہیں۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔