10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:21
ملالہ پر حملہ کرنیوالوں کو تلاش کرینگے، افغان صدر حامد کرزئی کا وعدہ
جیو نیوز - کابل … افغانستان کے صدرحامد کرزئی نے ملا فضل اللہ سمیت ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرنے والوں کو تلاش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر حامد کرزئی نے کہا کہ ملا فضل اللہ اگر افغانستان میں ہے تو وہ کہاں سے افغانستان آیا ؟ اْس نے پاکستان میں تربیت اور اسلحہ حاصل کیا، دہشت گردی ایک سانپ کی طرح ہے جو اپنے پالنے والے کو بھی ڈس لیتی ہے۔ حامد کرزئی نے کہا کہ افغان حکومت ملا فضل اللہ سمیت ملالہ پر حملہ کرنے والوں کو تلاش کرے گی۔ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ سے متعلق اپنی پیش کش کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے جواب کے منتظر ہیں۔