تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:17

چین : حکومتی عہدے داروں کے اثاثے ظاہر کرنے کی تجویز پر غور شروع

جیو نیوز - بیجنگ …چین کی نئی آنے والی قیادت نے حکومتی عہدے داروں کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔ آئندہ ہفتے چین کی قیادت سنبھالنے والے دو قائدین کا کہنا ہے کہ حکومتی عہدے داروں کے اثاثے ظاہر کرنے کو لازم قرار دینے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ حکام کو اپنی آمدن، جائیداد اور دولت کی معلومات دینا ہوں گی۔ چینی صوبے گوآن ڈونگ میں کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ وانگ نیگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ختم کرنے کے لئے پارٹی کو نئے سرے سے سوچناہوگا، اس سلسلے میں کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔ شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی کے چیف یوزینگ شنگ نے کہا کہ چین کے پاس اندرونی طور پر اثاثے ظاہر کرنے کا سسٹم موجود ہے لیکن اتنا کافی نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.