تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:1

انّا ہزارے کا بدعنوانی کے خلاف از سر نو تحریک شروع کرنے کے اعلان

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت کے سماجی کارکن انّا ہزارے بدعنوانی کے خلاف اپنی تحریک کو از سر نو شروع کرنے کے اعلان کے ساتھ ایک بار پھر میدان میں اترے ہیں۔دلی میں اپنی تحریک کا بگل بجاتے ہوئے انھوں نے چالیس ارکان پر مشتمل ایک ٹیم بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔انّا ہزارے نے آئندہ سال تیس جنوری سے ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان سے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ملک بھر کا دورہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انا نے کہا کہ ٹیم انّا میں مسلم اور قبائلی لیڈروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔سنیچر کو دلی میں ہونے والی ان کی ٹیم میٹنگ کے بعد انھوں نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’ٹیم انّا کو ٹوٹے ہوئے دو مہینے ہو گئے۔ ان دو مہینوں میں لوگوں کو یہ لگنے لگے کہ انّا کی تحریک رک سی گئی ہے۔ لیکن در حقیقت یہ کبھی رکی نہیں تھی اور نہ ہی سست پڑی تھی۔ لوگوں کی اسی تشویش کو دور کرنے کے لیے ہم نے تیرہ لوگوں کی میٹنگ بلائی تھی۔اس میٹنگ کے بعد جن پانچ نئے ارکان کو ٹیم میں جگہ ملی ہیں ان میں وشمبر چودھری، اویناش، دھرمادھیار، ششیانت اور اکشے کمار شامل ہیں۔ باقی چالیس اراکین کے نام کا اعلان ٹیم کے صلاح مشورے کے بعد ایک ماہ میں کر دیا جائے گا۔اس میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں رضاکار تعینات کیے جائیں گے۔ ہر ریاست میں تقریباً پچاس رضا کار ہوں گے جن کو تربیت بھی دی جائے گی۔انّا نے کہا کہ اتوار کو دلی کے سروودے انکلیو علاقے میں ٹیم انّا کے آفس کا افتتاح کیا جائیگا تاکہ رضاکاروں جمعہ ہونے کے لیے ایک جگہ مل سکے۔انّا نے کہا کہ انہوں نے سابق فوجی صدر جنرل وی کے سنگھ کو بھی اس میٹنگ کے لیے دعوت دی تھی لیکن وہ اس میٹنگ میں شامل نہیں ہو سکے اور شام کو انّا سے ملاقات کریں گے۔اس موقع سے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت بدعنوانی سے پاک حکومت نہیں چاہتی۔ انّا نے کہا کہ ملک کو انگریزوں نے اتنا نہیں لوٹا جتنا حکومت نے گزشتہ ساٹھ سال میں لوٹا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.