تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:18

کویت :آئین کی تشکیل کے50 مکمل ہونے پرجشن اورآتش بازی

جیو نیوز - کویت سٹی…خلیجی ریاست کویت میں ملکی آئین کے پچاس برس مکمل ہوگئے۔ کویت سٹی میں لیزر لائٹس اور آتش بازی کی شاندار تقریب نے عالمی ریکارڈ بنادیا۔سمندر کنارے عریبین گلف پر شوسجایا گیا۔ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے شو میں لیزرلائٹس کے ساتھ آتش بازی کی گئی ، 77 ہزار 282 فائر ورکس کے استعمال سے نیا عالمی ریکارڈ بن گیا، فائر ورکس شو پر 15 ملین ڈالر کے برابر لاگت آئی۔کویت میں ملکی آئین کے نفاذ کے گزشتہ پانچ عشروں کے دوران کل نو مرتبہ ریاستی پارلیمان تحلیل ہوئی تھی۔جبکہ 1970ء اور 1980ء کی دہائیوں میں دو مرتبہ ملکی پارلیمان مجموعی طور پر 11 سال تک معطل بھی رہ چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.