11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:18
امریکی شہر انڈیانا میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، ایک شخص ہلاک
جیو نیوز - نیویارک … امریکی شہر انڈیانا کے رہائشی علاقے میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق دھماکے کے بعدآگ لگ گئی اور متعدد گھر آگ کی لپیٹ میں آگئے، دھماکے سے 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ زبردست دھماکے سے گیراج کے دروازے ہل کر رہ گئے، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، خوف و ہراس میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، ابتدائی طور پردھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔ تاہم پتہ لگایا جارہا ہے کہ دھماکے کی وجہ گیس لیکیج تھی یا کچھ اور رہی۔