تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:18

جرمنی کے شہر کولون میں کارنیول کا آغاز،ہزاروں افراد کی شرکت

جیو نیوز - برلن … جرمنی میں کارنیول سیزن کا آغاز ہو گیا، کولون شہر میں ہزاروں افراد رنگ برنگے لباس پہنے میلے کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔ جرمنی کے شہر کولون میں پانچویں رنگوں اور خوشبووٴں میں بسے اسٹریٹ کارنیول کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں ہزاروں افراد رنگ برنگے ملبوسات پہنے شریک ہوئے۔ میلے کے آغاز کے لئے مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 11 منٹ پر کاوٴنٹ ڈاوٴن ہوا، جس میں شرکاء نے ایک سے 10 تک گنتی گنی۔ اس میلے کا آغاز ہر سال 11 ویں مہینے کی 11ویں تاریخ کو ہوتا ہے۔ اس دوران لوگ خوش رنگ لباس پہنے ، گیت گاتے اور رقص کرتے ہوئے شہر کی گلیوں میں نکل آتے ہیں اور اسٹریٹ پارٹیوں میں شرکت کر کے خوشی کا اظہار کر تے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.