تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 1:44

یونان:ٹیکسوں میں اضافہ،مظاہرین کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا

جیو نیوز - ایتھنز . . . یونان میں ٹیکسوں میں متوقع اضافے کے خلاف شہریوں نے پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردیا۔یونانی پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینے والوں میں خواتین بھی شامل تھیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے ہی بے روزگاری کی شرح 25 فیصد ہے ۔ٹیکسوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ہوگا۔مظاہرین کی جانب بلاک کی گئی سڑک کھلوانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیاگیا۔جس نے مظاہرین کو منتشرکرکے ٹریفک بحال کرائی۔
مظفر

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.