12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 4:43
یونان: ٹیکسوں کے خلاف شہریوں کاپارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر دھرنا
جیو نیوز - یونان میں ٹیکسوں میں متوقع اضافے کے خلاف شہریوں نے پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردیا ۔یونانی پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینے والوں میں خواتین بھی شامل تھیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے ہی بے روزگاری کی شرح 25 فیصد ہے ،ٹیکسوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ہوگا۔مظاہرین کی جانب بلاک کی گئی سڑک کھلوانے کیلیے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیاگیا۔جس نے مظاہرین کو منتشرکرکے ٹریفک بحال کرائی۔