تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 1:53

برازیل:چھوٹا طیارہ رن سے پھسل گیا،3 افراد زخمی

جیو نیوز - برازیلیہ. . . .برازیل میں چھوٹاطیارہ رن وے سے پھسل کر باڑ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ ساوٴ پاوٴلو کے کانگو ہیز congohas ائر پورٹ پر ہوا ۔ جہاں ایک چھوٹا طیارہ رن وے سے پھسل گیا اور باڑ سے جاٹکرایا۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے سے دھواں نکلنے لگا تاہم آگ نہیں لگی۔ حادثے میں پائلٹ سمیت تین افراد زخمی ہوئے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.