تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 1:53

ہزاروں ڈالرز کی فضول خرچی پر امریکی فوراسٹار جنرل کی تنزلی

جیو نیوز - واشنگٹن. . . .ہزاروں ڈالرز کی فضول خرچی پر امریکی فور اسٹار جنرل کی تنزلی کے احکام جاری کردیے گئے۔ وزیر دفاع لیون پنیٹا نے جنرل ولیم کپ وارڈ کی تنزلی کے احکامات جاری کیے۔ امریکی فور اسٹار جنرل پر ہزاروں ڈالر کی فضول خرچی کا الزام ہے۔ پینٹاگان نے جنرل ولیم کپ وارڈ سے 82ہزار ڈالرز کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔ حکام کے مطابق جنرل ولیم اب لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ریٹائر ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.