تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:45

عراق : مختلف شہروں میں بم دھماکے، 15افرادہلاک

جیو نیوز - بغداد…عراق کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں سے 15 افراد ہلاک ا ور متعدد زخمی ہوگئے ۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق علی الصبح ہونے و الے5 کار بم دھماکوں اور ایک سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بغداد اور 3 دوسرے شہر دہل کر رہ گئے ، کرکک میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہوئے، پولیس کے مطابق ہلہ میں کار بم دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور35زخمی ہوئے، فردوس اسکوائر پر ہونے والے دھماکے نے ایک شخص کی جان لی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.