14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:3
افغانستان میں امریکی جنرل جان ایلن پر مکمل اعتماد ہے،لیون پنیٹا
جیو نیوز - پرتھ…امریکا کے وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ انہیں افغانستان میں امریکی جنرل جان ایلن پر مکمل اعتماد ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ایلن ایساف میں شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں۔آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی موجودگی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیون پینٹا نے کہا کہ انہیں جنرل ایلن پر مکمل اعتماد ہے۔فورسز ان کی قیادت میں افغانستان میں لڑائی جاری رکھیں گی۔لیکن حقائق سامنے آنے تک نیٹو کے سپر یم کمانڈر کیلئے ان کی نامزدگی احتیاطاً روکی گئی ہے ۔اس موقع پر ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ڈیوڈ پیٹریاس کے اسکینڈل سے افغان جنگ میں شامل امریکی اتحادیوں کو کوئی تشویش نہیں ہے۔جنرل ایلن کو اس ہفتے یورپ میں نیٹو کے سپریم کمانڈر کے عہدے پر ترقی کی توثیق کیلئے ارکان پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہونا تھا۔