تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:25

ایرا ن میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 10افرادہلاک

جیو نیوز - تہران /مشہد… ایران کا امدادی ہیلی کاپٹرموسم کی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 10افرادہلاک ہو گئے ۔بدھ کو ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شمال مشرقی شہر ، مشہد میں حادثے کا شکار ہوکر گرگیا جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے ۔ایرانی حکام نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ک ہیلی کاپٹر امدادی کاروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا ۔ادھر ایران کے ہلال احمر امدادی ادارے کے ترجمان نے شدید دھند کو ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.