تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:3

غزہ: اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائی، حماس کے عسکری کمانڈر شہید

جیو نیوز - غزہ … غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائی میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر شہید ہوگئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے کارروائی کرتے ہوئے غزہ شہر کے وسط میں ایک گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے کمانڈر احمد الجابری شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے العابری کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے فوج کی مشترکہ کارروائی قرار دیا ہے جبکہ حماس نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی اسرائیل پر جہنم کے دروازے کھول دے گی اور اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے دیگر مزاحمتی گروپوں سے صلاح مشورے شروع کردیئے ہیں۔ دریں اثناء اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پٹی کے مختلف ٹھکانوں پر بھی بمباری کی ہے۔ اس سے قبل مصر کی سرزمین سے داغے گئے 2راکٹ جنوبی اسرائیل میں گرے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.