تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 1:32

پیٹریاس نے عراق اور افغانستان میں شاندار خدمات سرانجام دیں،اوباما

جیو نیوز - واشنگٹن. . . .امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ پیٹریاس کے ای امیل اسکینڈل سے ملکی سلامتی کو کسی خطرے کا ثبوت نہیں ملے۔واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ پیٹریاس کے اسکینڈل سے متعلق تحقیقات ہورہی ہے۔انہوں نے عراق اور افغانستان میں شاندار خدمات سرانجام دیں ہیں۔ آج ہم محفوظ ہیں جس کے لیے پیٹریاس کی گراں قدرخدمات ہیں۔صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے کا سفارتی حل چاہتے ہیں۔ ایران پر جوہری تنازع کے حل کے لیے مذاکراتی عمل شروع کرنے کا دباوٴ ڈالیں گے مگر ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شام کے صدر بشار الاسد کو اقتدار چھوڑنا ہوگا۔شام کی صورت حال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔ امریکا شام میں حکومت مخالف جماعتوں سے رابطے میں ہے۔ شام کے پڑوسی ممالک کو اس پر دباوٴ بڑ ھانے کے لیے امریکا کوششیں کررہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.