تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:38

ارجنٹائن : متنازع قانون منظور ، بڑے میڈیا گروپ کے خلاف استعمال کا امکان

جیو نیوز - بیونس آئرس …ارجنٹینا کی کانگریس نے ایک متنازع قانون کی منظوری دی ہے،حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ صدر کرسٹینا فرنینڈس قانون کو ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے خلاف استعمال کرسکیں گی۔گزشتہ روز کانگریس میں منظور ہونے والے اس متنازع قانون کے تحت سپریم کورٹ کو عدالتوں میں زیر سماعت مختلف اداروں کے اہم امور سے متعلق کیس میں بھی مداخلت کرنے کا اختیار ہوگا۔ حزب اختلاف کے ارکان کا کہنا ہے کہ حکومت، قانون کو سپریم کورٹ پر ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے اہم کیس کے سلسلے میں دباوٴ ڈالنے کے لئے استعمال کر سکتی ہے۔ گروپ نے نشریاتی اصلاحات کے قانون کے بارے میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔ کانگریس کے 135ارکان نے حمایت اور 95 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ قانون کے تحت سپریم کورٹ کسی مقدمے میں حکومت کی جانب سے مداخلت کی درخواست مسترد کرسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.