تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:20

دسمبر میں انتخابات، جاپانی پارلیمنٹ کا ایوان زیریں تحلیل کردیا گیا

جیو نیوز - ٹوکیو … جاپانی وزیراعظم نوڈا نے دسمبر میں ہونے والے انتخابات کا راستہ ہموار کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا ایوان زیریں تحلیل کردیا ہے، جاپان کے چھٹے وزیراعظم نے عوام سے منڈیٹ حاصل کرنے کیلئے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے۔ جاپانی وزیراعظم یوشیکو نوڈا نے کابینہ کا اجلاس بلایا، جس میں کابینہ نے پارلیمان تحلیل کرنے کی منظوری دے دی۔ تحلیل کے معاملے پر بادشاہ اور اسپیکر کی منظوری بھی درکار ہوتی ہے ۔ ایوان زیریں کیلئے 16 دسمبر کو انتخابات ہوں گے۔ وزیر اعظم یوشیکو نوڈا نے ریاستی بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے ٹیکس بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اپوزیشن سے اس منصوبے کی حمایت کے بدلے انہوں نے انتخابات منعقد کروانے کا اعلان کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.