تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 1:56

خودمختارملک پر ڈرون حملے جنگ کے مترادف ہیں،امریکی رکن کانگریس

جیو نیوز - واشنگٹن.. . . . امریکی رکن کانگریس ڈینس کوئچنک کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے عالمی اورامریکی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،خودمختارملک پر ڈرون حملے جنگ کے مترادف ہیں۔ ماورائے عدالت ہلاکتیں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ 2004سے اب تک ڈرون حملوں میں صرف 2 فیصد اہم دہشت گردمارے گئیہیں جبکہ 8 ہزارشہری ہلاک ہوئے۔ امریکا پوری دنیاکوقانونی طورپراپنامیدان جنگ سمجھتاہے۔انہوں نے ساتھی اراکین سے مطالبہ کیا کہ پاکستان پرڈرون حملے ختم کیے جائیں۔ خودمختارملک پر ڈرون حملے جنگ کے مترادف ہیں۔امریکا اس وقت پاکستان،صومالیہ یا یمن سے حالت جنگ میں نہیں ۔ کسی ملک کیخلاف اعلان جنگ کاحق صرف کانگریس کوہے۔ ڈرون حملے جارحیت ہیں اور اسے قومی دفاع کے نام پراستعمال نہیں کیاجاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.