تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:32

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری،ہلاکتوں کی تعداد40ہو گئی

جیو نیوز - غزہ…غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کے ہفتے کو نئے حملوں میں مزید 10فلسطینی جاں بحق ہوگئے، حملوں میں حماس کی حکومت کے ہیڈکواٹر کو بھی تباہ کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر چوتھے روز بھی اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں۔ان حملوں میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے جبکہ 350 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی حملے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ بھاری مشینری سے ہٹایا جا رہا ہے۔غزہ کے اطراف تمام مرکزی شاہراہیں اسرائیلی فوج نے بند کی ہوئی ہیں اور علاقے کو ملٹری زون قرار دیا گیا ہے۔رفاح بارڈر سے تیونس کے وزیر خارجہ ہفتے کی صبح غزہ پہنچے جہاں انھوں نے حماس انتظامیہ سے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے کھلی جارحیت ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.