17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:32
عراق میں دھماکا،7زائرین جاں بحق،25زخمی
جیو نیوز - بغداد…عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں بلاد کے مقام پر زائرین پر کار بم حملے میں 7افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی زائرین بھی شامل ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے عراقی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ بلاد کے مقام پر موجود زائرین سمارا شہر سے بغداد واپس آرہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔کار بم حملے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کا تعلق پاکستان اور ایران سے ہے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔