تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:52

مصر میں اسکول بس کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی

جیو نیوز - قاہرہ…مصر میں اسکول کے بچوں کی بس کوحادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بس میں 60بچے سوار تھے جو تفریحی دورے پر جارہے تھے۔بس کو حادثہ قاہرہ کے جنوب میں ریلوے کراسنگ پر پیش آیا۔پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ سے ڈرائیور نے بس کو پٹری سے گزارنا چاہا مگر نزدیک آتی ٹرین بس میں جاگھسی۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں چار سے چھ سال کے درمیان ہیں۔حادثہ میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے۔مصر کے صدر محمد مرسینے وزیر اعظم،وزرائے دفاع اور صحت اور قاہرہ کے گورنرکو متاثرہ خاندانوں کی تمام مدد کا حکم دیا ہے۔حادثہ کے بعد ٹرانسپورٹ کے وزیر اور ریلوے اتھارٹی کے سربراہ مستعفی ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.