تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 23:56

برطانیہ کا اسرائیل سے غزہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ

جیو نیوز - لندن … برطانیہ نے اسرائیل سے غزہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کردیا، ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو ٹیلی فون کیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کیمرون نے نیتن یاہو سے گفتگو میں کہا ہے کہ جنگ بندی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔ برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ پر حملے بند کرے۔ ڈیوڈ کیمرون نے دونوں جانب سے شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.