تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:32

بال ٹھاکرے کی ارتھی کا ”شیواجی پارک“ کی طرف سفر

جیو نیوز - ممبئی…بھارت کی انتہا پسند ہندوجماعت شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کی آخری رسومات کے لیے ممبئی میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہے۔ مغربی ریاست مہاراشٹر کی سخت گیر ہندو جماعت کے سربراہ بال ٹھاکرے کا انتقال ان کے گھر ماتو شری میں ہوا۔بال ٹھاکرے کی آخری رسومات کے لیے ممبئی میں بازار مکمل طور پر بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق تقریباً 15 لاکھ افراداس تقریب کودیکھیں گے،بال ٹھاکرے کی چتا کو آگ بھارتی وقت کے مطابق 6 بجے تاریخی "شیوا جی" پارک میں دی جائے گی، بھارت کی تاریخ میں پہلی بار کسی کی چتا کو عوام کے سامنے آگ دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.