تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:32

بھارت :ہاتھیوں نے فصلیں تباہ کردیں ، ایک شخص کو کچل کر ہلاک کردیا

جیو نیوز - جھاڑکھنڈ…بھارت میں ہاتھیوں کے جھنڈ نے فصلیں تباہ کردیں اور ایک شخص کو کچل کر ہلاک کردیا، مشرقی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ہاتھیوں کا جھنڈ گھومتا پھرتا قریبی گاوٴں میں گھس آیا، تقریبا 10 ہیکٹر پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔ گاوٴں والوں کا کہناہے کہ جنگلی ہاتھی ، انسانوں اور کھیتوں کیلئے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ گاوٴں والوں کے مطابق محکمہ جنگلات کے اہلکارہاتھیوں کو آبادی والے علاقوں میں آنے سے روکنے پر نااہل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.