تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:52

اسرائیل نے غزہ پر حملے بڑھانے کی دھمکی دے دی

جیو نیوز - تل ابیب …غزہ پر 5 ویں روز بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے ، اوراسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ پر مزیدحملے بڑھانے کی دھمکی دی ہے ، کابینہ سے ہفتہ وار بریفنگ میں خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو کاکہنا تھا کہ غزہ کے خلاف کسی بھی حد کو جانے کو تیار ہیں، اس کے لیے فوج تیار کھڑی ہے۔ غزہ میں 5 دن سے جاری حملوں میں8 ماہ کے بچے سمیت متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،تاہم ایک اعلیٰ فلسطینی عہدیدار کاکہناہے کہ غزہ میں 5ممکنہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں، اور آج یا کل میں معاہدہ بھی طے پاجائے گا، مختلف ممالک میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں، کشمیر ، انڈونیشیا، ترکی ، یونان ، اور آسٹریلیا میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اور معصوم جانوں کے ضیا ع پر مظاہرے کیے گئے ، اور ریلیاں نکالی گئیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.