18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:56
سیمسنگ گروپ آف کمپنیز کے شیئرز کے حصول کیلئے جنگ
جیو نیوز - سیول…سیمسنگ گروپ آف کمپنیز کے شیئرز کے حصول اور وراثت کے لیے ان دنوں خاندان میں بڑے پیمانے پر جنگ جاری ہے ۔سیمسنگ کے بانی لی بیونگ چل کے انتقال کے بعد ان کے دو بیٹوں کے درمیان اربوں ڈالر کی وراثت کے حصول کے لیے عدالتی جنگ جاری ہے۔ اس بات پر جنوبی کوریا کا سب سے امیر خاندان دو حصوں میں بٹ چکا ہے۔ لی مائنگ ہی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کا بھائی لالچی اور بچگانہ ذہنیت کا حامل ہے جس پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے سیمسنگ الیکٹرونکس کے چیرمین لی کن ہی کا کہنا ہے کہ ان کا بھائی کو خاندان سے نکالا جا چکا ہے اور اب وہ خاندانی معاملات میں شامل نہیں ہیں۔ دونوں بھائیوں کے درمیان تنازعات اس قدر شدید ہوگئے ہیں کہ وہ اپنے والد کی برسی بھی علیحدہ علیحدہ منا رہے ہیں۔