18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:52
بال ٹھاکرے کی میت آخری رسوماتکیلئے شیو ا جی پارک پہنچ گئی
جیو نیوز - ممبئی…ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سینا کے آنجہانی رہنما بال ٹھاکرے کی میت آخری رسومات کے لیے شیو ا جیپہنچ چکی ہے ،جہاں تقریبا 20 لاکھ افراد بال ٹھاکرے کے آخری درشن کے لیے جمع ہیں، بازار مکمل طور پر بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے۔ سیکیورٹی کے لیے 20 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ شیو سینا کے کارکنان انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر حفاظت پر مامور ہیں، مغربی ریاست مہاراشٹر کی سخت گیر ہندو جماعت کے سربراہ بال ٹھاکرے کا انتقال 86 سال کی عمر میں ان کے گھر میں ہوا۔ ممبئی پولیس کے مطابق بال ٹھاکرے کی چتا کو آگ بھارتی وقت کے مطابق 6 بجے تاریخی "شیوا جی" پارک میں لگائی جائے گی، بھارت کی تاریخ میں پہلی بار عوام کے سامنے کسی کی چتا جلائی جائے گی۔