تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:16

ممبئی میں بال ٹھاکرے کی چتا کو شیوا جی پارک میں آگ لگا دی گئی

جیو نیوز - ممبئی…ممبئی میں بال ٹھاکرے کی چتا کو شیوا جی پارک میں آگ لگا دی گئی،ہند وانتہا پسند رہنمابال ٹھاکرے کی آخری رسومات کے موقع پرشیوسینا کے کارکنوں سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ آخری رسومات کے موقع پر ممبئی شہر میں غیر معمولی سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق 20 لاکھ سے زائد افراد بال ٹھاکرے کے آخری رسومات کے موقع پر جمع ہیں،بھارت کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب عوام کے سامنے کسی کی چتا آگ لگائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.