19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:33
ڈھاکا میں آگ لگنے سے14 افراد ہلاک ہوگئے
جیو نیوز - ڈھاکا…بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں آگ لگنے سے14 افراد ہلاک ہوگئے ۔ بنگلا دیش فائر سروس کے ارکان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈھاکا کے ہزاری باغ کے علاقے مییں صبح 4 بجے لگنے والی آگ سے 14افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 50 افراد زخمی ہیں۔ فائر سروس کے مطابق آگ رکشہ گیرج میں سگریٹ گرنے کی وجہ سے لگی۔ لوگوں کے سوئے ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ، آگ سے ایک ہزار جھونپڑیاں تباہ ہوئیں ہیں۔