تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:33

غزہ پر اسرائیلی حملے،آج جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد6ہو گئی

جیو نیوز - غزہ…اسرائیل نے غزہ پر چھٹے روز بھی بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہے ، تازہ حملے میں 6 افراد شہید ہیں ،غزہ پر اسرائیل نے علی الصبح ایک اور فضائی حملہ کیا،فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق تازہ حملے میں 6افراددشہیدہوئے۔6 روز میں مجموعی طورپر شہدا کی تعداد80 ہوگئی ہے۔مصر ثالثی کے طور پرجنگ بندی کی ہرممکن کوشش کررہا ہے ، اسرائیلی میڈیاکے مطابق اس نے مذاکرات کے لیے ایک وفد قاہرہ بھی روانہ کیا ہے ، ادھر غزہ اور اسرائیل کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون آج غزہ پہنچیں گے۔گزشتہ روز فرانسیسی وزیر خارجہ نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی او ر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ، جبکہ فلسطینی صدر نے عرب رہنماوں کو اس مسئلے کے جلد حل کے لیے اکٹھے ہونے کا مطالبہ کیا ہے ، فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس سے قبل اسرائیلی افسران سے ملاقات میں جنگ بندی پر زور دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.