19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:33
نئی دہلی کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق آگ پندرہ منزلہ ہمالیہ ہاوٴس کی تیسری منزل پر لگی۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چوتھی اور پانچویں منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 30 فائر ٹینڈرز نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔۔فوری طور پر آگ لگنے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔