19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:33
پشاور : کئی علاقوں میں گیس کا کم پریشر کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا
جیو نیوز - پشاور …پشاور کے کئی علاقوں میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل نہ ہونے پر شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔پشاور صدر ،گلبرگ، نوتھیہ ،پچگی روڈ ، سعید آباد، شاہین ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں صبح ہوتے ہی گیس کا پریشر کم ہوجاتا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ خواتین کو گھریلو امور کی انجام دہی میں پریشانی سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے جبکہ تندور اور ہوٹل کا کاروبار کرنے والوں کے معاشی مسائل بھی بڑھ گئے ہیں۔