تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:29

ایس او ایس یونی ورسٹی لندن نے ولیم ہیگ کے بیان کی مذمت کر دی

جیو نیوز - لندن…لندن کی یونیورسٹی ایس او اے ایس نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور ااسرائیل کی حمایت پر برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ کے بیان کی مذمت کی ہے۔لندن میں ایس او ایس کے ڈائریکٹر پال webley نے اسرائیل کی حمایت میں ولیم ہیگ کے بیانات کی مذمت کی۔اور مطالبہ کیا کہ برطانیہ میں طلبہ اور جنگ مخالف مہم چلانے والے غزہ کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کیلیے کام کریں۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اخلاقیات کی پالیسی اورغزہ کی جامعات کے ساتھ تعمیری پارٹنر شپ قائم کی جائے اور اس کام میں ایس اواے ایس کے عملے اور طلبہ کو نہ روکا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کے بھی خاندان ہیں۔ان کی خواہشات اور حقوق ہیں۔اور ہمیں ان کے زندہ رہنے کے حق کا دفاع کرنا ہوگا۔تاکہ وہ بھی پر امن زندگی گزار سکیں۔اس سے پہلے برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے ایک بیان میں موجودہ تشدد کی لہر کا ذمہ دار حماس کو قرار دیتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی خاموش حمایت کا اعلان کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.