تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:33

اوباما اور وین جیاباوٴ کی ایسٹ ایشیا سمٹ میں ملاقات

جیو نیوز - نوم پنا…کمبوڈیا میں امریکی صدر باراک اوباما اور چینی وزیراعظم وین جیاباوٴ نے ایسٹ ایشیا سمٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ریاستوں کے مابین سمندری حدود کی ملکیت سے متعلق تنازع پر بات چیت ہوئی ، امریکی صدر باراک اوباما نے دو طرفہ ملاقات میں کہا کہ معاون اور تعمیراتی نقطہ نظر دوطرفہ تعلقات کے لیے اچھا ہے ، جو دونوں ممالک بلکہ دنیا کیلئے بھی بہترہے ، انہوں نے کہا کہ دوبڑی معیشتیں مل کر سرمایہ داری ، تجارت کے بین الاقوامی قوانین تیار کریں، جو عالمی نمو اور خوشحالی بڑھانے کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ اس کے بعد امریکی صدر جاپانی وزیر اعظم یوشیکو نوڈاسے بھی ملاقات کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.