تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:49

اسرائیلی جارحیت جاری ،مزید 12 فلسطینی جاں بحق، تعداد122ہو گئی

جیو نیوز - غزہ…غزہ پر اسرائیلی جارحیت کسی رکاوٹ کے بغیر جاری ہے۔منگل کو ہونے والے حملوں میں 12 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔چھ روز کے دوران غزہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 122 تک پہنچ گئی۔منگل کو اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر اسی سے زائد حملے کئے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہر کے رہائشیوں کو علاقہ چھوڑ دینے کی وارننگ کے بعد شمالی علاقوں سے لوگ محفوظ مقامات کی جانب روانہ ہورہے ہیں۔منگل کو بھی غزہ کے رہائشی اپنے پیاروں کے جنازے دفناتے رہے۔جبالیہ میں ننھے بچوں کی میتوں کی تدفین کے وقت انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں فلسطینی نوجوان کی تدفین کے موقع پراسرائیلی فوج اور جنازے میں موجود لوگوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔قاہرہ میں مصری صدر محمد المرسی کا کہنا تھا کہ منگل کو غزہ پر اسرائیلی حملے بند ہوجائیں گے اور مصر کی کوششوں سے غزہ جنگ بندی کے مثبت نتائج اگلے چند گھنٹوں میں سامنے آجائیں گے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے حماس سے طویل مدتی جنگ بندی کے معاہدے کا مطالبہ کیا ہے جس میں غزہ سے حماس راکٹ حملے نہ کرنے کی یقین دہانی کروائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.